افغانستان میں برفانی طوفان، تودے گرنے سے 124 جاں بحق

افغانستان میں برفانی طوفان، تودے گرنے سے 124 جاں بحق

افغانستان میں برفانی طوفان، تودے گرنے سے 124 جاں بحق

کابل ۔۔۔ نیوز ٹائم

افغانستان کے پہاڑی علاقوں میں برفانی طوفان کے نتیجے میں گرنے والے تودوں کی زد میں آ کر 124 افراد جاں بحق ہو گئے۔ سب سے زیادہ تباہی وادی پنج شیر میں ہوئی، جہاں 100 سے زائد مکانات بھی تباہ ہو گئے۔ نگران گورنر عبد الرحمان کبیری نے مزید اموات کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ مرکزی حکومت جلد مدد کو آئے۔ برف باری مزید 2 دن جاری رہنے کا امکان ہے۔ کیبری کے مطابق صوبہ پنج شیر میں کم از کم 95 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جبکہ بامیان، بادغیس، ننگر ہار اور لغمان صوبوں میں بھی برفانی تودے گرنے کے حادثات میں بھی 11 افراد مارے گئے۔ حکام کے مطابق پیر سے ہونے والی شدید برفباری کے باعث  مرکزی شاہراہیں بند ہونے کی وجہ سے ریسکیو اہلکاروں کو امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ گورنر نے بتایا کہ عوام اورف حکومتی اہلکار بیلچوں اور اپنے ہاتھوں کے ذریعے ملبے تلے پھنسے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ پنج شیر اور سلنگ پاس کے علاقوں میں بھاری برف باری سے کئی دیہات کا ملک دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق پنج شیر میں اب بھی تقریباً 30 افراد برف میں پھنسے ہوئے ہیں۔ خیال رہے کہ اس علاقے میں اکثر برفانی تودے گرتے رہتے ہیں اور 2010ء اور 2012ء میں بھی بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوئی تھیں۔

No comments.

Leave a Reply