داعش نے 150 مغوی عیسائیوں کے قتل کی دھمکی دے دی

داعش نے 150 مغوی عیسائیوں کے قتل کی دھمکی دے دی

داعش نے 150 مغوی عیسائیوں کے قتل کی دھمکی دے دی

دمشق، بغداد ۔۔۔ نیوز ٹائم

داعش نے دھمکی دی ہے کہ اگر حملے نہ رکے تو شمال مشرقی شام سے اغوا کیے گئے 150 عیسائیوں کو قتل کر دیا جائے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق داعش نے دھمکی دی ہے کہ اگر امریکی اور اس کے اتحادی ممالک نے بمباری نہ روکی تو شمال مشرقی شام سے اغوا کیے گئے 150 عیسائیوں کے سر قلم کر دیئے جائیں گے۔ دوسری جانب امریکی طیاروں نے بدھ کے روز عراق میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی، جس کے نیتجے میں 132 جنگجو ہلاک ہو گئے، جبکہ کرد فورسسز نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش کے زیر کنٹرول 21 دیہات پر ان کا قبضہ ہو گیا ہے اور داعش کی مین سپلائی لائن منقطع کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ داعش نے منگل کے روز شام کے ایک علاقے سے 150 سے زائد عیسائیوں کو اغوا کر لیا تھا۔ شامی فورسسز کے ترجمان نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مغویوں کی بازیابی کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply