ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اقوام متحدہ کا ناکام قرار دے دیا

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل عام شہریوں کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے،

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل عام شہریوں کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے،

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

حقوق انسانی کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل عام شہریوں کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے، 5 ممالک ویٹو کا غلط استعمال کر رہے ہیںِ، ان کے حق ویٹو کو محدود کیا جائے۔ اپنی سالانہ رپورٹ میں تنظیم نے کہا ہے کہ 2014 ء میں بہت سے مصائب پر عالمی ردعمل شرمناک رہا ہے۔ ایمنسٹی کا کہنا ہے کہ امیر ممالک پناہ کے طالب افراد کوجائے پناہ فراہم نہ کر کے ”گھنائونے پن” کے مرتکب ہوئے ہیں۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ 2015 ء میں یہ بھی صورتحال بدلتی نظر نہیں آ رہی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2014 ء تنازعات اور تشدد کا شکار اقوام کے لیے ایک مصائب بھرا سال رہا ہے اور عالمی رہنمائوں کو مسلح تنازعات کی بدلتی نوعیت کا مقابلہ کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل کے 5 مستقل ارکان امریکہ، چین، فرانس، روس اور برطانیہ ویٹو کے حق کو استعمال کرتے ہوئے اپنے سیاسی اور جیو پولیٹیکل مفادات کو شہریوں کے تحفظ کے مقصد پر ترجیح دیتے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ بڑے پیمانے پرقتل عام یا نسل کشی جیسے معاملات میں سلامتی کونسل کے مستقل ارکان ویٹو کے حق سے دستبردار ہو جایا کریں۔ تنظیم کے مطابق اگر ایسا پہلے ہی ہو جاتا تو شام میں جاری تشدد کے تناظر میں اقوام متحدہ کی کارروائی روکی نہ جاتی۔ رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ سال کے دوران دنیا بھر میں 5 کروڑ افراد جنگوں سے متاثر ہوئے۔ رپورٹ میں پاکستان میں لاپتہ افراد کے معاملے اور پولیو ورکرز کے قتل پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ 2014 ء میں پاکستان میں 8 صحافیوں کے قتل کی بھی مذمت کی گئی ہے۔

No comments.

Leave a Reply