بھارت پر دہشت گرد حملے سے پاکستان سے ایٹمی جنگ کا خطرہ

بھارت پر دہشت گرد حملے سے پاکستان سے ایٹمی جنگ کا خطرہ

بھارت پر دہشت گرد حملے سے پاکستان سے ایٹمی جنگ کا خطرہ

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی کانگریس کو ایک بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں ایک اہم دہشت گرد حملے کے نتیجے میں پاکستان پر بڑے پیمانے پر فوج حملے شروع ہو سکتے ہیں، جس سے دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے خطے میں ایٹمی جنگ شروع ہو سکتی ہے۔ جنوبی ایشیا کے معاملات پر دو امریکی ماہرین George purkovic اور Ashley telecics نے اس ہفتے کی ابتداء میں سینیٹ کے ایک پینل کے سامنے اس قیامت خیز دن کا منظر نامہ پیش کیا۔ امریکی سینیٹ اور ایوان نمائندگان نے اس ہفتے 2016 ء کے بجٹ کے لیے اوباما انتظامیہ کی تجاویز پر غور کرنے کے لیے سماعتوں کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ جب بیرون ملک دی جانے والی امداد کے لیے امریکہ کے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی تجاویز پر تبادلہ خیال شروع ہوا تو قانون سازوں نے سیکرٹری سٹیٹ جان کیری سمیت سینئر امریکی حکام اور تھنک ٹینک کے ماہرین کو بھی اوباما انتظامیہ کی غیرملکی پالیسی کی وضاحت کے لیے مدعو کیا۔ ان سماعتوں میں سے ایک کے دوران ان دونوں ماہرین نے دلیل دی کہ اگر ہندوستان نے سرحد پاسر سے ایک بڑے دہشت گرد حملے کے جواب میں پاکستان کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی حملے شروع کئے تو پاکستان ہندوستان کے خلاف ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال کر سکتا ہے۔ کارنیگی وقف برائے عالمی امن کے George purkovic نے کہا کہ جنوبی ایشیا ایسا خطہ ہے، جہاں مستقبل قریب میں ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کا سب سے زیادہ امکان پایا جا تا ہے۔ اس خطرے کو ہندوستان پاکستان کے درمیان جاری غیر معمولی مقابلے بازی سے تحریک مل سکتی ہے۔ اسی ادارے سے تعلق رکھنے والے Ashley telecics نے امریکہ پر زور دیا کہ ایسے دہشت گرد حملے کو روکنے کے لیے وہ اپنا اثرو رسوخ استعمال کرے۔ انہوں نے کہا اس کے علاوہ ایسی دو ریاستوں میں جہاں حکومتوں کے درمیان خلاء موجود ہے اور آج سے کہیں زیادہ کل بڑھ جائے گا، امریکہ ان کی ڈیٹرنس کو محفوظ کرنے کی صلاحیت کو کم کر سکتا ہے۔

No comments.

Leave a Reply