بلغاریہ میں ”دلہن مارکیٹ” ۔ قیمت 2200 سے 4300 پائونڈ

بلغاریہ میں ''دلہن مارکیٹ'' ۔ قیمت 2200 سے 4300 پائونڈ

بلغاریہ میں ”دلہن مارکیٹ” ۔ قیمت 2200 سے 4300 پائونڈ

بلغاریہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

دنیا بھر کے مختلف ممالک میں عجیب و غریب مارکیٹیں ہیں کہیں اسلحہ فروخت ہو رہا ہے کہیں منشیات۔ کہیں غلام بک رہے ہیں، کہیں خواتین کی بولی لگائی جا رہی ہے لیکن بلغاریہ میں ایک ایسی مارکیٹ ہے جہاں دلہنیں فروخت ہوتی ہیں اور بلغاریہ میں غریب خانہ بدوش روما خاندان اپنے بچوں کو معاشی طور پر فائدہ اٹھانے والی شادیاں کرنے کا موقع دیتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سال میں 4 بار مارکیٹ میں ”دلہنوں کا میلہ” لگتا ہے۔ دو بار موسم گرما اور دو بار موسم سرما میں۔ منعقدہ دن کو لڑکیاں خوبصورت ملبوسات پہن کر شرکت کرتی ہیں۔ جیولری کا بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے اور زبردست قسم کے جوتے اور منی سکرٹ کا زیادہ تر استعمال کیا جاتا ہے۔ یاد رہے بلغاریہ میں روما خاندان کی آبادی 18 ہزار سے زائد ہے اور وہ اپنی لڑکیوں کو سال میں 4 بار موقع دیتے ہیں کہ وہ شادی کے لیے اپنے لئے کوئی امیر اور اچھے خاندان کا لڑکا تلاش کر لے ورجہ انہیں سل کے باقی دنوں میں کسی سے ملنے کی اجازت نہیں ہوتی۔ تقریب کے دوران لڑکے اور لڑکیوں کی رقص کی اجازت ہوتی ہے اور مارکیٹ میں لڑکیوں کے میک اپ کرنے اور ان کے لئے بہترین لباس فروخت کرنے کا بھی بندوبست ہوتا ہے۔ یہاں زیادہ تر آبادی عیسائی ہے، اور لڑکوں اور لڑکیوں کو آپس میں ملنے کی اجازت نہیں ہوتی۔ اس تقریب میں لڑکے جس لڑکی کو پسند کر لیں، شادی سے پہلے ان سے نیٹ پر بات کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔ اصولوں کے مطابق جو لڑکا لڑکی کو پسند کر لے اسے مطلوبہ رقم لڑکی کے والدین کو دینی ہوتی ہے اور اس کے بعد اس کی شادی کر دی جاتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دلہن کی قیمت 2200 سے 4300 پائونڈ تک ہے۔

No comments.

Leave a Reply