ترک صدر رجب طیب اردگان کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز سے ملاقات

ترک صدر رجب طیب اردگان کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز سے ملاقات

ترک صدر رجب طیب اردگان کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز سے ملاقات

الریاض ۔۔۔ نیوز ٹائم

ترک صدر رجب طیب اردگان سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض پہنچے ہیں جہاں وہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز سے دوطرفہ تعلقات اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ترک صدر کا شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے آمد پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز، ولی عہد شہزادہ مقرن بن عبد العزیز اور دوسرے اعلیٰ عہدے داروں نے استقبال کیا۔ ترک صدر طیب اردگان نے سعودی عرب میں آمد کے فوری بعد مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کیا۔ ان کے الریاض پہنچنے سے صرف ایک روز قبل اتوار کو مصری صدر عبد الفتاح السیسی نے شاہ سلمان بن عبد العزیز سے ملاقات کی تھی اور ان سے دوطرفہ تعلقات اور اہم علاقائی امور پر بات چیت کی تھی۔ ترک صدر اپنے مصری ہم منصب کے شدید ناقد ہیں اور انھوں نے اخوان المسلمون سے تعلق رکھنے والے مصر کے پہلے منتخب صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی حکومت کی جولائی 2013ء  میں برطرفی کی شدید مخالفت کی تھی۔ وہ مصری فورسز کے اخوان المسلمون کے خلاف کریک ڈائون پر بھی تنقید کرتے رہتے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply