آئی سی ورلڈ کپ 2015 : پروٹیز نے 4 وکٹوں پر 411 رنز کا پہاڑ ، آئرش ٹیم 210 رنز پر ڈھیر

ہاشم آملہ نے 159 رنز  بنائے اور ڈوپلیسی  نے 109 رنز بنائے

ہاشم آملہ نے 159 رنز بنائے اور ڈوپلیسی نے 109 رنز بنائے

کینبرا ۔۔۔ نیوز ٹائم

بلے بازوں کی غیر معمولی کارکردگی کے بعد بائولرز کی نپی تلی بائولنگ کی بدولت جنوبی افریقہ نے آئرلینڈ کو 201 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر تیسری کامیابی حاصل کر کے کوارٹر فائنل کے لیے راہ ہموار کر لی۔ گزشتہ روز کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں پروٹیز ٹیم کے قائد AB De Villiers نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ 12 رنز پر de Kock صرف ایک رن بنا کر John Mooney کا شکار بن گئے، اس موقع پر Hashim Amla اور Faf du Plessis نے میدان سنھبالا، دونوں بلے بازوں نے ڈٹ کر حریف بائولرز کا مقابلہ کیا اور دوسری وکٹ میں ملک کی طرف سے 247 رنز کی ریکارڈ شراکت بنا کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کر دی، اسی دوران دونوں نے اپنی اپنی سنچریاں مکمل کیِں، Faf du Plessis 109 رنز بنا کر Kevin O’Brien کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے، 299 کے کے مجموعی سکور پر Hashim Amla کیریئر بیسٹ 159 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد McBrine کی گیند کا نشانہ بنے، کپتان AB De Villiers جنوبی افریقہ کے چوتھے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 9 گیندوں پر 24 رنز بنا کر کیچ آئوٹ ہوئے، اس کے بعد David Miller اور Rilee Rossouw نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور پانچویں وکٹ میں 110 قیمتی رنز جوڑ کر ٹیم کا سکور 411 رنز تک پہنچا دیا۔ Rilee Rossouw 61 اور David Miller 46 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔ McBrine نے 2، Kevin O’Brien اور John Mooney نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں آئر لینڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 45 اوورز میں 210 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ Andy Balbirnie اور Kevin O’Brien کے سوا آئر لینڈ کا کوئی بھی کھلاڑی پروٹیز بائولر کا مقابلہ نہ کر سکا اور 5 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے، Andy Balbirnie 58 رنز بنا کر ٹاپ سکور رہے، Kevin O’Brien 48، William Porterfield 12، Paul Stirling 9، Ed Joyce صفر، Niall O’Brien 14، Gary Wilson صفر، John Mooney 8، George Dockrell 25 اور Max Sorensen 22 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ Kyle Abbott  نے 4،  Morne Morkel نے 3، Dale Steyn نے 2 اور AB De Villiers نے ایک وکٹ حاصل کی۔ Hashim Amla کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

No comments.

Leave a Reply