سائنس فکشن فلم انسرجنٹ سینما گھروں میں لگ گئی

ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ''Insurgent '' سینما گھروں میں پیش کر دی گئی

ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ”Insurgent ” سینما گھروں میں پیش کر دی گئی

لاس اینجلس ۔۔۔ نیوز ٹائم

ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ”Insurgent ” سینما گھروں میں پیش کر دی گئی۔ فلم Insurgent ” بلاک بسٹر ہالی ووڈ سائنس فکشن ایڈونچر فلم ”ڈائیور جنٹ” کا سیکوئل ہے۔ فلم امریکی ناول نگار ویرونکاروتھ کے ناول ”ڈائیورجنٹ ٹرائی لوجی” سے ماخوذ ہے۔ فلم کی کہانی 5 افراد پر مشتمل ایک گروہ پر مبنی ہے، جس میں بے پناہ صلاحیتوں کی مالک لڑکی ایکشن کے جوہر دکھاتی نظر آئے گی۔ ٹائی ٹینک فلم سے مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ Kate Winslet بھی فلم میں شامل ہیں۔ فلم میں معاشرے کے لیے خطرہ  بننے والی قوتوں کے خلاف جنگ دیکھنے کو ملے گی۔

No comments.

Leave a Reply