کوارٹر فائنل : نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو جبکہ آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی

نیوزی لینڈ کے مارٹن گپتل نے 237 رنز  کی ناقابل اننگز کھیلی

نیوزی لینڈ کے مارٹن گپتل نے 237 رنز کی ناقابل اننگز کھیلی

ویلنگٹن ،ایڈیلیڈ ۔۔۔ نیوز ٹائم

کرکٹ ورلڈ کپ کے چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 143 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ یہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں ناک آئوٹ مرحلے میں رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح ہے۔ سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 24 مارچ کو آک لینڈ میں جنوبی افریقہ کا سامنا کرے گی۔ ویلنگٹن میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے Guptill کی ڈبل سنچری کی بدولت ویسٹ انڈیز کو فتح کے لیے 394 رنز کا ہدف دیا تاہم ویسٹ انڈین ٹیم 30ویں اوورز میں 250 رن بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرس گیل نے نصف سنچری بنائی اور 33 گیندوں پر 61 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ انھوں نے اس اننگز میں جارحانہ انداز اپنایا اور 8 چھکے لگائے جن میں ویٹوری کو ایک اوور میں لگاتار 3 چھکے بھی شامل تھے۔ ان کے علاوہ جیسن ہولڈر اور مارون سیموئلز نے بھی مختصر مگر دھواں دھار اننگز کھیلیں۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ 4 وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے۔ وہ اب 19 وکٹوں کے ساتھ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔ اس سے قبل ویلنگٹن میں کھیلے جانے والے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ اب تک عالمی کپ میں ناقابلِ شکست رہنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم کے لیے اچھا ثابت ہوا اور اس نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں پر 393 رنز بنا ڈالے۔ نیوزی لینڈ کے اوپنر Guptill نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈبل سینچری مکمل کی اور 393 کے مجموعے میں ان کا حصہ 237 رنز رہا۔ انھوں نے یہ سکور 163 گیندوں پر 24 چوکوں اور 11 چھکوں کی مدد سے بنایا اور ناٹ آئوٹ رہے۔ وہ نیوزی لینڈ کی جانب سے ایک روزہ کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے بلے باز بنے ہیں جبکہ 237 رنز بنا کر انھوں نے ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کا ورلڈ کپ مقابلوں میں سب سے بڑی اننگز کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ گیل نے اسی ورلڈ کپ میں 215 رنز بنا کر یہ ریکارڈ بنایا تھا۔ Guptill کے علاوہ دیگر بلے بازوں میں سے ٹیلر نے 42 اور Williamson نے 33 رنز کی قابلِ ذکر اننگز کھیلیں۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے آندرے رسل نے 2 وکٹیں تو لیں لیکن ان کے عوض 10 اوورز میں 96 رنز بھی دے ڈالے۔ ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں گروپ میچز میں پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ نے 6 میں سے 6 میچ جیت کر 12 جبکہ ویسٹ انڈیز نے 6 پوائنٹس لیے تھے اور وہ پول بی میں آخری نمبر پر رہی تھی۔

آسٹریلیا نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی

آسٹریلیا نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی

آئی سی سی ورلڈ کپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی، جہاں ان کا سڈنی میں 26 مارچ کو بھارت سے مقابلہ ہو گا۔ کوارٹر فائنل ہار کر پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اس کے لیے زیادہ سود مند ثابت نہ ہوا اور پوری ٹیم 50ویں اوور میں 213 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ 20 کے مجموعی سکور پر سرفراز احمد 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ احمد شہزاد 5، رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، کپتان مصباح الحق اور حارث سہیل نے ٹیم کو سہارا دیا اور 73 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کے مجموعی سکور کو 97 تک پہنچایا تاہم پھر MISBAH-UL-HAQ ہمت ہار گئے اور 34 کے انفرادی سکور پر Glenn Maxwell کی گیند کا شکار بنے۔ پاکستان کے چوتھے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی حارث سہیل تھے جو 112 کے مجموعے پر 41 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، عمر اکمل 20، شاہد آفریدی 23، جبکہ SOHAIB MAQSOOD 29 رنز بنا کر  188 رنز کے مجموعی سکور پر آئوٹ ہو گئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں وہاب ریاض 16، سہیل خان 4 اور احسان عادل 15 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے Josh Hazlewood نے 35 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، Mitchell Starc اور Glenn Maxwell نے 2، 2 جبکہ JAMES FAULKNER اور Mitchell Johnson نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ آسٹریلیا نے 214 رنز کا ہدف 34ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، Steve Smith اور SHANE WATSON نے 89 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کی پوزیشن ایک بار پھر مستحکم کر دی۔ Steve Smith 65 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور SHANE WATSON 64 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ناٹ آئوٹ رہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں David Warner 24، Aaron Finch 2 اور کپتان MICHAEL CLARKE 8 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ Glenn Maxwell 44 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ناٹ آئوٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے WAHAB RIAZ نے دو جبکہ سہیل خان اور WAHAB RIAZ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بہترین بولنگ پر Josh Hazlewood کو مین آف دی میچ سے نوازا گیا۔

No comments.

Leave a Reply