نائیجریا میں بوکو حرام کے جنگجوئوں نے اپنی بیویوں کو ذبح کر ڈالا

نائیجریا میں بوکو حرام کے جنگجوئوں نے اپنی بیویوں کو ذبح کر ڈالا

نائیجریا میں بوکو حرام کے جنگجوئوں نے اپنی بیویوں کو ذبح کر ڈالا

مائیدوگوری ۔۔۔ نیوز ٹائم

نائیجیریا میں بوکو حرام کے جنگجوئوں نے علاقہ چھوڑتے ہوئے اپنی بیویوں کو ذبح کر کے مار ڈالا۔ رپورٹس کے مطابق بوکوم حرام کے جنگجوئوں نے نائیجیریا کے شمال مشرقی شہر Bama کا علاقہ چھوڑتے وقت اپنی بیویوں کو ذبح کر دیا جبکہ ان جنگجوئوں کا مقوف تھا کہ اگر وہ سرکاری افواج سے لڑائی میں مارے گئے تو اس کے بعد ان کی بیویاں آزاد ہو کر دوبارہ شادی کر لیں گی اور وہ اس کی اجازت نہیں دے سکتے۔ رپورٹ کے مطابق Bama شہر میں موجود کئی جنگجو سرکاری فوج سے لڑائی میں مارے گئے جبکہ بعض جنگجو جنوبی علاقے گوازا کی جانب فرار ہو گئے جہاں ان جنگجوئوں کے نام نہاد رہنما ابوکر شیخا نے خلافت قائم کر رکھی ہے۔ دوسری جانب علاقے میں موجود خاتون کا کہنا تھا کہ اس نے ذبح کی جانے والی خواتین میں سے اپنے حلقہ احباب سے تعلق رکھنے والی کئی خواتین کی لاشیں دیکھی ہیں جن میں سے بعض کی لاشیں کنوئیں میں پھینکی گئی تھیں۔

No comments.

Leave a Reply