برطانیہ: الطاف حسین کے خلاف شواہد کا اعلیٰ سطح کے اجلاس میں جائزہ

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حنشن

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حنشن

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

پاکستان کے بعد برطانیہ میں بھی متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی۔ پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر نے ضروری دستاویزات برطانوی وزارت داخلہ میں پیش کر دیں۔ ہائی کمشنر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نفرت انگیز، اشتعال انگیز تقاریر یا تشدد کی کوئی گنجائش نہیں، برطانیہ میں سخت قوانین موجود ہیں، مبینہ جرائم کی تحقیقات میٹروپولیٹن پولیس کا معاملہ ہے اور کسی کے پاس اگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف شواہد ہیں تو وہ میٹرو پولیٹن پولیس کو مہیا کریں۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر کی طرف سے مہیا کیے جانے والے دستاویزی شواہد کے بعد ہوم آفس میں برطانوی وزیر خارجہ Theresa May کئی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ایم 5 اور ایم 6 کے ڈائریکٹرز نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران الطاف حسین کے پاکستان کی مسلح افواج کے خلاف بیانات، رینجرز کی طرف سے درج کرائے گئے مقدمہ، عمران فاروق قتل کیس اور چوہدی نثار کی طرف سے برطانوی ہائی کمشنر کو پیش کئے گئے تحفظات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ الطاف حسین کے خلاف برطانیہ میں بڑی مشکل کھڑی ہو سکتی ہے، ان کی ضمانت خارج کر کے گرفتاری عمل میں لائی جا سکتی ہے کیونکہ الطاف حسین نے ضمانت کی شرائط و ضوابط کی پابندی نہیں کی۔

No comments.

Leave a Reply