یمن: تین خودکش حملے، 142 افراد جاں بحق، 351 زخمی

یمنی دارالحکومت صنعا میں تین خودکش بمباروں نے تین مختلف شعیہ حوثی شہریوں کی مساجد کو نشانہ بنایا

یمنی دارالحکومت صنعا میں تین خودکش بمباروں نے تین مختلف شعیہ حوثی شہریوں کی مساجد کو نشانہ بنایا

صنعا ۔۔۔ نیوز ٹائم

یمن میں 3 خودکش حملوں کے نتیجے میں 142 افراد جاں بحق اور 351 زخمی ہو گئے، دولت اسلامیہ نے ذمہ داری قبول کر لی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یمنی دارالحکومت صنعا میں تین خودکش بمباروں نے تین مختلف شعیہ حوثی شہریوں کی مساجد کو نشانہ بنایا جس میں 142  افراد جاں بحق  اور 351 زخمی ہو گئے۔ دو حملے جنوبی صنعا میں واقع البدر مسجد پو ہوئے جبکہ ایک شمالی علاقے میں واقع ال حشوش مسجد پر کیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ کے بعد جب نمازیوں نے باہر کی جانب بھاگنا شروع کیا تو مسجد کے مرکزی دروازے پر کھڑے خودکش بمبار نے بھی اپنی بارودی بیلٹ کو اڑا دیا۔ دونوں مقامات پر خودکش حملوں کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ خودکش حملے میں نماز جمعہ کے دوران کیے گئے۔ زخمی ہونے والوں میں سے متعدد افراد ہسپتال میں حالت نازک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ حکام نے خون کے عطیات کی اپیل کی ہے۔ دھماکوں کے بعد ہر طرف خون پھیل گیا اور انسانی اعضاء دور دور تک بکھر گئے۔ اطلاعات کے مطابق سعدا میں بھی مسجد کے باہر چوتھا حملہ ہوا جس میں صرف حملہ آور کے مرنے کی تصدیق ہوئی ہے۔ صنعا شہر میں حوثی شیعہ باغیوں کا قبضہ ہے۔ عدن میں جھڑپوں کے دوران مزید 4 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک حوثی رہنما مخالفین کے حملے میں بال بال بچ گیا۔ یاد رہے کہ عدن شہر پر صدر منصور ہادی کے حامیوں کا قبضہ ہے۔ اے ایف پی کے مطابق دولت اسلامیہ نے مساجد میں ہونے والے خودکش حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ اے ایف پی کے مطابق رات گئے یمن کے جنوبی علاقے میں سیکیورتی فورسز اور مسلح افراد میں جھڑپوں کے نتیجے میں اہلکاروں سمیت 29 افراد ہلاک ہو گئے۔ امریکہ نے یمن میں ہونے والے خوکش حملوں کی مذمت کی ہے۔

No comments.

Leave a Reply