ایٹمی معاہدہ نہ ہوا تو ایران تنہا رہ جائے گا، امریکی صدر

ایٹمی معاہدہ نہ ہوا تو ایران تنہا رہ جائے گا، امریکی صدر

ایٹمی معاہدہ نہ ہوا تو ایران تنہا رہ جائے گا، امریکی صدر

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی صدر باراک اوباما نے ایرانی عوام سے کہا ہے کہ دونوں ممالک کو اپنے باہمی تعلقات کی شکل بدلنے کے لیے ایک بڑا موقع ملا ہے اور انہیں ایک مختلف مستقبل کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔ یہ تجویز انہوں نے گزشتہ روز ایرانی حکومت اور عوام کے نام نئے ایرانی سال کے آغاز پر منائے جانے والے تہوار کے موقع پر پیغام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں میں ہمارے پاس یہ موقع آیا ہے کہ امریکہ اور ایران دونوں ممالک کے لیے ایک مختلف مستقبل کے حصول کے لیے کوشش کریں۔ خیال رہے کہ اس وقت دنیا کی چھ عالمی طاقتیں ایران کے جوہری پروگرام کو محدود کرنے کے معاہدے کے لیے مذاکرات میں مصروف ہیں۔ یاد رہے کہ اس معاہدے کے لیے طے کی گئی مہلت میں صرف 12 دن باقی رہ گئے ہیں۔ اوباما نے مزید کہا کہ ایرانی رہنمائوں کی ایک مناسب معاہدے پر رضامندی کی صورت میں ایران خوشحالی کے راستے پر گامزن ہو سکتا ہے اور اگر معاہدہ طے نہ پایا تو اس کے نتیجے میں ایران تنہا ہو جائیں گا۔

No comments.

Leave a Reply