برطانوی ٹیم کی صولت مرزا کا بیان لینے کی اجازت

پھانسی کے منتظر مجرم Saulat Mirza

پھانسی کے منتظر مجرم Saulat Mirza

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

پھانسی کے منتظر مجرم Saulat Mirza کا عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے بیان ریکارڈ کرنے کے لیے برطانیہ سے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تین رکنی ٹیم خاتون آفیسر کی سربراہی میں 2 روز کے بعد پاکستان آئے گی۔ وفاقی وزارت داخلہ کے ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ صولت مرزا کا ویڈیو بیان سامنے آنے کے بعد حکومت برطانیہ نے وزارت داخلہ سے رابطہ کیا اور مجرم سے خود بیان لینے کی اجازت طلب کی، جس پر وزارت داخلہ نے برطانوی حکوتم کو گرین سنگل دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ کی 3 رکنی ٹیم 2 روز کے بعد صولت مرزا کا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے پاکستان پہنچ جائے گی۔ 3 افسر پر مشتمل اس ٹیم کی سربراہی ایک خاتون آفیسر کر رہی ہیں، ان تینوں افسران کے ناموں کی فہرست برطانوی حکومت کی جانب سے وزارت داخلہ کے حکام کو بھجوائی جا چکی ہے۔

No comments.

Leave a Reply