اقوام متحدہ نے لیبیا بحران کے خاتمے کے لیے چھ نکاتی منصوبہ پیش کر دیا

اقوام متحدہ کی لیبیا میں سپیشل مشن کے سربراہ  Bernardino Léon

اقوام متحدہ کی لیبیا میں سپیشل مشن کے سربراہ Bernardino Léon

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

اقوام متحدہ نے لیبیا میں جاری بحران کے خاتمے کے لیے چھ نکاتی منصوبہ پیش کر دیا تاکہ نئے آئین کی تشکیل اور انتخابات کے انعقاد تک ایک عبوری حکومت قائم کی جا سکے۔ اقوام متحدہ کی لیبیا میں سپیشل مشن کے سربراہ  Bernardino Léon نے منصوبہ پیش کیا جس سے مسئلے کے حل کی راہ ہموار ہو گی۔ منصوبے میں متحدہ حکومت کی تجویز پیش کی گئی ہے جس میں ایک صدر اور ایک صدارتی کونسل ہو گی جو غیر جانبدار افراد پر مشتمل ہو گی، ایک پارلیمنٹ جس میں تمام شہریوں کی یکسان نمائندگی ہو گی، ایک ہائی سٹیٹ کونسل، نیشنل سیکیورٹی کونسل اور میونسپل کونسل کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا، ایک آئینی ڈرافٹنگ کمیٹی بھی عبوری دورانیے کا حصہ ہو گی۔

No comments.

Leave a Reply