نائیجیریا: بوکو حرام کا حملہ، درجنوں ہلاک، 350 افراد یرغمال

بوکو حرام کے جنگجوئوں نے شمال مشرقی نائیجیریا میں سینکڑوں افراد کو یرغمال بنا لیا ہے

بوکو حرام کے جنگجوئوں نے شمال مشرقی نائیجیریا میں سینکڑوں افراد کو یرغمال بنا لیا ہے

ابوجا ۔۔۔ نیوز ٹائم

بوکو حرام کے جنگجوئوں نے شمال مشرقی نائیجیریا میں سینکڑوں افراد کو یرغمال بنا لیا ہے۔ ان افرار کو بوکو حرام کے عسکریت پسندوں کی طرف سے شہر Damasak پر کیے گئے تازہ ترین حملے کے دوران یرغمال بنایا گیا۔ گزشتہ ہفتے کثیر القومی فورسز میں شامل چاڈ اور نائیجیریا کے دستوں نے اس شہر سے بوکو حرام کے شدت پسندوں کو مار بھگایا تھا۔ مقامی حکومت کے ایک اہلکار نے Maiduguri سے ٹیلی فون پر بتایا کہ اس حملے میں متعدد افراد ہلاک جبکہ بہت سی عمارتیں تباہ ہو گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ عسکریت پسندوں نے قریب 350 افراد کو یرغمال بنایا ہے، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔

No comments.

Leave a Reply