اور اب ”دیوار جاپان” تعمیر کی جائے گی

جاپان ساحل سمندر کے ساتھ ایک 250 میل لمبی کنکریٹ کی ایسی آہنی دیوار کھڑی کی جائے کہ سمندر کی لہریں شہروں میں داخل نہ ہو سکیں

جاپان ساحل سمندر کے ساتھ ایک 250 میل لمبی کنکریٹ کی ایسی آہنی دیوار کھڑی کی جائے کہ سمندر کی لہریں شہروں میں داخل نہ ہو سکیں

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

اپنے شہروں کو سونامی سے محفوظ رکھنے کے لیے جاپان نے ایک ایسا منصوبے کا اعلان کیا ہے جس کے بارے میں جان کر آپ کو حیرت کی انتہا نہ رہے گی۔ جاپانی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ساحل سمندر کے ساتھ ایک 250 میل لمبی کنکریٹ کی ایسی آہنی دیوار کھڑی کی جائے کہ سمندر کی لہریں شہروں میں داخل نہ ہو سکیں۔ اس منصوبے کا تخمینہ 6.8 ارب ڈالر لگایا گیا ہے جبکہ اس کی اونچائی 40 جتنی ہو گی۔ لیکن اس منصوبے کو ماحولیاتی تنظیموں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے، ان کا موقف ہے کہ اس طرح سمندری اور انسانی حیات  برے طریقے سے متاثر ہو گی۔ یہ دیوار جاپان کے شمالی شہر اوسابے، جو سونامی کے دوران بالکل تباہ ہو گیا تھا میں بنائی جا رہی ہے۔ کچھ شہریوں نے بھی اس دیوار کے منصوبے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی وجہ انہیں بہت زیادہ دشواری پیش آئے گی۔ اوسابے کے 46 سالہ شہری نے کہا ہے کہ اس دیوار کے بن جانے کے بعد وہ سمندر کا خوبصورت نظارہ نہیں کر پائے گا۔ شہریوں نے کہا ہے کہ حکومت اس طرح کے منصوبے بنانے کی بجائے لوگوں کی بہتر تربیت کرے اور انہیں ہنگامی صورتحال میں شہر چھوڑنے کی تعلیم دے۔

No comments.

Leave a Reply