نیو کلیئر معاہدہ کے لیے تمام تحدیدات کی برخاستگی پر ایران کا زور

نیو کلیئر معاہدہ  سوئٹزر لینڈ کے شہر لوزان میں آخری مرحلے میں داخل

نیو کلیئر معاہدہ سوئٹزر لینڈ کے شہر لوزان میں آخری مرحلے میں داخل

دبئی ۔۔۔ نیوز ٹائم

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ نیو کلیئر معاہدہ کے لئے اس کے خلاف عائد کردہ تمام تحدیدات کو برخاست کرنے کی شرط رکھی ہے، جس سے اس ہفتے عالمی طاقتوں کے ساتھ شروع ہونے والی بات چیت میں ایران کی اس شرط سے کوئی سمجھوتہ پر پہنچنے کیک آثار نظر نہیں آ رہے ہیں۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے حوالے سے بتایا کہ ہمارا موقف ہے کہ حکومت شروع ہی سے زور دے رہی ہے۔ اقوام متحدہ، امریکہ اور یورپی یونین نے ایران کے نیو کلیئر پروگرام کو روکنے کی کوشش کے طور پر بڑے پیمانے پر تحدیدات عائد کی تھیں کیونکہ ان کو خدشہ تھا کہ تحران ایٹمی اسلحہ کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ ایران اس بات پر زور دے رہا ہے کہ اس کا منشاء پرامن مقاصد کے تحت نیوکلیئر پروگرام کو عمل میں لانا ہے۔ رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے گزشتہ ہفتے اپنے ایک تقریر میں کہا تھا کہ کسی بھی نیوکلیئر معاملت کے حصہ کے طور پر فوری تحدیدات ہٹا دینی چاہیے۔ مغربی عہدہ دار مسلسل اس مطالبہ کو مسترد کرتے آ رہے ہیں۔ سینئر یورپی مذاکرات کار نے گزشتہ ہفتے کہا کہ فوری طور پر تمام تحدیدات ہٹانے کا سوال ہی نہیں ہے۔ سینیٹ میں اکثریت رکھنے والی جماعت کے قائد Mitch Mcconnell نے کہا کہ اگر عالمی مذاکرات کار اس ماہ کے اواخر تک دی گئی مہلت تک ایران کے ساتھ معاہدہ میں ناکام ہوتے ہیں تو امریکی سینیٹ ایران پر تحدیدات کو سخت کرنے کے لیے پیش کیے جانے والے بل پر ووٹ دے گی۔ اس دوران فرانس نے نیوکلیئر معاملت پر ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان خاطر خواہ پیشرفت نہ ہونے پر خبردار کیا ہے۔ ایران پر اقوام متحدہ کی تحدیدات کے موضوع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری کونسل میں تقریر کرتے ہوئے فرانس کے سفیر برائے اقوام متحدہ François Delattre نے کہا کہ ایران عالمی برادری کے اعتماد کو دوبارہ حاصل کرنا چاہتا ہے تو اپنے رویے میںنرمی پیدا کرے۔ اقوام متحدہ سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے برطانیہ کے نائب سفیر برائے اقوام متحدہ Peter Wilson نے کہا کہ ایران کو لچکدار موقف اختیار کرنے کی ضرورت ہو گی۔ اگر معاہدہ کو تکمیل کرتے ہیں تو آنے والے دنوں میں بعض سخت فیصلے لینے ہوں گے۔ دریں اثنا چین کے وزیر خارجہ نے بیجنگ سے اپنے ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ نیوکلیئر معاملت موجودہ حالات کی متقاضی ہے۔ اور یہ عوام کی خواہش بھی ہے۔ چین نے اس طرح کا مشورہ دیتے ہوئے ایران کو پھر ایک بار عالمی طاقتوں کے ساتھ معاہدہ پر پہنچنے کی ترغیب دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نیو کلیئر بات چیت طویل دور کے آخری مرحلہ میں پہنچ گئی ہے۔

No comments.

Leave a Reply