سعودی عرب کے شاہ سلمان اور سوڈانی صدر کا دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز اور سوڈان کے صدر عمر حسن البشیر

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز اور سوڈان کے صدر عمر حسن البشیر

الریاض ۔۔۔ نیوز ٹائم

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز اور سوڈان کے صدر عمر حسن البشیر نے دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ سوڈانی صدر شاہ سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔ سرکاری سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی اطلاع کے مطابق دونوں لیڈروں کے درمیان الریاض کے صدارتی محل میں ملاقات ہوئی ہے اور انھوں نے سعودی عرب اور سوڈان کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ اس کے علاوہ انھوں نے علاقائی اور عالمی سطح پر رونما ہونے والے حالیہ تبدیلیوں پر بھی بات چیت کی ہے۔ ملاقات میں سعودی ولی عہد شہزادہ مقرن بن عبد العزیز آل سعود، نائب ولی عہد اور وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نایف بن عبد العزیز، گورنر الریاض شہزادہ فیصل بن عبد العزیز اور نیشنل گارڈ کے وزیر شہزادہ متعب بن عبد اللہ بھی موجود تھے۔ ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان نے سوڈانی صدر کے اعزاز میں عشائیہ دیا ہے۔ شاہ سلمان جنوری میں سعودی عرب کی بادشاہت سنبھالنے کے بعد سے اسلامی اور عرب ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ اسلامی ممالک کے قائدین ان کی دعوت پر مرحلہ وار سعودی عرب کے دورے کر رہے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply