مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے امکانات دھندلے ہیں: اوباما

امریکی صدر باراک اوباما

امریکی صدر باراک اوباما

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی جانب سے فلسطینی ریاست کی مخالفت کے عہد کے بحران کے حل کے لیے دو ریاستی حل کے امکانات دھندلے پڑ گئے ہیں۔ امریکی صدر نے نیتن یاہو سے تعلقات کو کاروباری نوعیت کے قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ فلسطینی تنازع میں دونوں کے ذاتی تعلقات اہم نہیں ہیں، یہ دور رہنمائوں کے تعلقات کا مسئلہ نہیں ہے، یہ بہت بڑا چیلنج ہے جو ہاتھ ملانے اور گیت گانے سے حل نہیں ہو گا۔ قبل ازیں اسرائیلی وزیر اعظم نے اس معاملے میں امریکہ کے کردار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے اسرائیل کی سلامتی کے لیے خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔

No comments.

Leave a Reply