سعودی فضائیہ کا یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر حملہ

سعودی فضائیہ کا یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر حملہ

سعودی فضائیہ کا یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر حملہ

صنعا ۔۔۔ نیوز ٹائم

سعودی عرب نے اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر شدید فضائی بمباری کی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی فضائیہ نے یمن کے دارالحکومت صنعا کے شمال میں الدیلامی ایئر بیس اور اس سے ملحقہ ایئر پورٹ کو نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ سعودی فضائیہ نے یمن کے صدارتی کمپلیکس اور باغیوں کے دیگر ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا۔ حوثی باغیوں کے خلاف آپریشن میں سعودی عرب کے ساتھ قطر، کویت، بحرین اور یو اے ای بھی شامل ہیں جبکہ امریکا نے بھی حوثی باغیوں کے خلاف اتحادیوں کی امداد کا اعلان کیا ہے، امریکا حوثی باغیوں کے خلاف اتحادیوں کو انٹیلی جنس اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کرے گا۔ امریکا میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نے یمن میں فضائی آپریشن کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے یمن کے صدر کی مدد کی درخواست پر باغیوں کے خلاف کارروائی کی اور اس آپریشن میں ہمیں امریکا سمیت دیگر اتحادی ممالک کا تعاون بھی حاصل ہے۔ واضح رہے کہ حوثی باغیوں نے گزشتہ روز یمن کے شہر عدن میں واقع سب سے بڑئے فضائی اڈے پر بھی قبضہ کر لیا تھا جبکہ جنوری میں صدارتی محل پر قبضہ کر کے صدر منصور ہادی کو بھاگنے پر مجبور کر دیا تھا۔ دوسری جانب حوثی باغیوں نے صدر منصور ہادی کی گرفتاری پر ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔

No comments.

Leave a Reply