2024 اولمپکس میں بھارت میزبانی کی دوڑمیں شامل نہیں ہو گا

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی پریذیڈنٹ Thomas Bach اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی پریذیڈنٹ Thomas Bach اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی

نئی دہلی ۔۔۔ نیوز ٹائم

بھارت 2024 ء اولمپکس کی میزبانی کے لیے دوڑ میں شامل نہیں ہو گا، وہ بڈز پیش کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا، آئی او سی پریذیڈنٹ نے وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد بتایا مودی نے سمر گیمز کی میزبانی کی تجویز نہیں دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی پریذیڈنٹ Thomas Bach اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان گذشتہ روز ایک انتہائی اہم میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ بھارت 2024 ء اولمپک گیمز کیلیے بڈ پیش نہیں کرے گا۔ باخ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اس کی تجویز نہیں دی، بھارت 2024ء اولمپک گیمز کیلیے بڈ پیش نہیں کرے گا۔ انھوں نے بھارتی سپورٹس کی ترقی کے لیے اقدامات طے کرنے کی غرض سے ایک روزہ دورے کے دوران مودی سے ملاقات کی تھی، 2013 ء میں آئی او سی سربراہ بننے کے بعد باخ اتوار کی شب بھارت کے پہلے دورے پر پہنچے تھے، وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات سے قبل باخ انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی سے بھی ملے تھے۔ بوسٹن، ہیمبرگ اور روم پہلے ہی 2024 ء اولمپکس کے بڈرز قرار پائے ہیں۔ آئی او سی چیف نے حال ہی میں فرنچ صدر François Hollande سے ملاقات میں 2024 ء اولمپکس کے لیے پیرس کی بڈ کے امکانات پر بات چیت کی تھی۔ انھوں نے اس سلسلے میں کئی ممالک کا دورہ بھی کیا، ہنگری اور کوسوو کے وزرائے اعظم سمیت سربیا، یوکرین اور روس کے صدور سے بھی ملاقات میں اولمپکس ریفارم ایجنڈا 2020 ء سے متعلق معاملات پر گفتگو کی ہے۔ قبل ازیں بھارت کے واحد انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی رکن رندھیر سنگھ کا کہنا تھا کہ باخ اور وزیر اعظم کی میٹنگ فیصلہ کرے گی کہ بھارت بڈ دیگا یا نہیں۔ اپنا نام مخفی رکھنے والے ایک اور اسپورٹس آفیشل کا کہنا تھا کہ نیپال میں تباہ کن زلزلے کی وجہ سے سرکاری اعلان کا امکان نہیں ہے۔ بھارتی میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ سپورٹس منسٹری نے وزیر اعظم کے دفتر کو ایک دستاویز میں گیمز کی میزبانی کے اغراض و مقاصد پیش کیے تھے۔ ذرائع کے حوالے سے مذکورہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ دستاویز میں 12  بلین ڈالر سے 15 بلین ڈالر کے درمیان ایک متوقع بجٹ کے بارے میں بتانے کے ساتھ نئی دہلی کو بڈ شہر کی تجویز دی گئی تھی۔

No comments.

Leave a Reply