شامی باغیوں کا فوجی اڈے اسلحہ کے بڑے ذخیرے پر قبضہ، ادلب میں فوجی کی بمباری 40 شہری ہلاک

شامی باغیوں کا فوجی اڈے اسلحہ کے بڑے ذخیرے پر قبضہ

شامی باغیوں کا فوجی اڈے اسلحہ کے بڑے ذخیرے پر قبضہ

بیروت ۔۔۔ نیوز ٹائم

شورش زدہ ملک شام مغرب میں حکومت مخالف باغیوں نے اریحا کے فوجی اڈے پر قبضہ کر لیا ہے۔ اریحا کا فوجی مرکز ادلب صوبے میں واقع ہے۔ سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق باغیوں نے گزشتہ روز بیس پر قبضہ کرتے ہوئے کم از کم سات ٹینکوں کو بھی اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ ان ٹینکوں کے علاوہ باغیوں کو بکتر بند گاڑیوں سمیت بھاری مشین گنوں اور اسلحے کے بڑے ذخیرے پر بھی کنٹرول حاصل ہو گیا ہے۔ شام کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق اریحا کے فوجی اڈے کے قریب واقع اینٹیں بنانے والی فیکٹری کے ارد گرد زور دار لڑائی جاری ہے۔ انہی باغیوں نے ادلب شہری پر بھی کنٹرول حاصل کر رکھا ہے۔ دوسری طرف شامی فوج نے ادلب پر بمباری کی ہے جس سے 40 شہری مارے گئے ہیں۔ لندن مں قائم شام کے بارے میں انسانی حقوق کی تنظیم نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں 13 خواتین اور متعدد بچے شامل ہیں۔ بمباری اللاج گائوں پر کی گئی ہے جو ترک سرحد کے قریب واقع ہے۔ تنظیم کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ یاد رہے کہ اس علاقے میں النصرہ فرنٹ اور دیگر باغی کروپس کو گزشتہ دنوں میں کافی کامیابیاں ملی ہیں اور فوج کو پسپا ہونا پڑا ہے۔ یاد رہے ہفتہ کے روز باغیوں نے شام کے تیسرے بڑے شہر الشغور جس پر حکومت کا کنٹرول تھا پر قبضہ کر لیا تھا اور دوران شدید لڑائی کے دوران درجنوں شامی فوجی مارے گئے تھے اور ان کی لاشیں سڑکوں پر بکھری رہی ہیں۔

No comments.

Leave a Reply