ناسا کا خلائی جہاز پرسوں عطارد سے ٹکرائے گا

امریکی خلائی ادارے ناسا کا '' Messenger '' نامی خلائی جہاز پرسوں عطارد کی سطح سے ٹکرا کر تباہ ہو جائے گا

امریکی خلائی ادارے ناسا کا ” Messenger ” نامی خلائی جہاز پرسوں عطارد کی سطح سے ٹکرا کر تباہ ہو جائے گا

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی خلائی ادارے ناسا کا ” Messenger ” نامی خلائی جہاز پرسوں عطارد کی سطح سے ٹکرا کر تباہ ہو جائے گا۔ یہ خلائی جہاز 3 اگست 2004ء کو خلا میں چھوڑا گیا تھا جس کا بنیادی مقصد عطارد کے مدار میں چکر لگاتے ہوئے ڈیٹا جمع کرنا تھا۔ مشی گن یونیورسٹی کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اہم ایک کامیاب مشن کے اختتام کی جانب گامزن ہیں یہ فزکس کا سادہ سا اصول ہے کہ ایندھن ختم ہونے کے بعد اس خلائی جہاز کو عطارد سیارے کی کشش ثقل اپنی طرف کھینچ لے گی اس لئے اس کو تباہ ہونا ہی پڑے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ایک دہائی سے محو سفر یہ خلائی جہازاب تک تقریباً 7 ارب 80 کروڑ کلو میٹر کا سفر طے کر چکا ہے اور اب 30 اپریل کو تقریباً 8 ہزار 750 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے شمسی نظام کے پہلے سیارے عطارد سے ٹکرانے والا ہے، اس ٹکرائو کی وجہ ایندھن کا ختم ہو جانا بتایا جاتا ہے۔

No comments.

Leave a Reply