پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے: صدر ممنون حسین

اکستانی صدر ممنون حسین اور امام کعبہ شیخ خالد  الغامدی

اکستانی صدر ممنون حسین اور امام کعبہ شیخ خالد الغامدی

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان الحرمین الشریفین کے تحفظ کے لیے سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے، اس میں کسی کوشک نہیں ہونا چاہیے۔ انھوں نے یہ بات گزشتہ روز اسلام آباد میں امام کعبہ شیخ خالد الغامدی کے ساتھ ملاقات میں کہی ہے۔ امام کعبہ نے ان سے گفتگو کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ اگر سعودی عرب پر برا وقت آیا تو پاکستان اس کے دفاع سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ اس سے پہلے امام کعبہ نے قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق سے پارلیمان ہائوس میں ان کے چیمبر میں ملاقات کی اور ان سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات اور امت مسلمہ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ امام کعبہ نے مہمانوں کی گیلری سے کچھ دیر کے لیے قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی بھی دیکھی۔ سعودی عرب کے قائم مقام سفیر جاسم محمد الخالدی بھی امام کعبہ کے ہمراہ موجود تھے۔ شیخ خالد الغامدی نے بعد میں پارلیمینٹ کی مسجد میں نماز مغرب کی امامت کرائی۔ ان کی اقتدا میں قومی اسمبلی کے سپیکر، ڈپٹی سپیکر، پارلیمان کے ارکان اور پارلیمنٹ ہائوس کے ملازمین نے نماز ادا کی۔ امام کعبہ نے عالم اسلام ، سعودی عرب اور پاکستان کی سلامتی، تحفظ و سربلندی اور مسلم امہ کے اتحاد کے لیے دعا کی۔

No comments.

Leave a Reply