جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ حق میں آیا تو حکومت عمران کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرے گی

جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ حق میں آیا تو حکومت عمران کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرے گی

جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ حق میں آیا تو حکومت عمران کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرے گی

کراچی ۔۔۔ نیوز ٹائم

مسلم لیگ (ن) نے اس پالیسی پر اتفاق کیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی جانب سے  اگر انتخابات 2013ء کو درست قرار دینے کا فیصلہ سامنے آتا ہے تو پھر حکمران لیگ پر جھوٹے الزامات لگانے پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ان کی قیادت کے خلاف ہتک عزت کے دعوے سمیت دیگر قانونی چارہ جوئی کے لیے متعلقہ عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔ اس معاملے پر   پالیسی کا حتمی تعین جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد قانونی ٹیم سے  مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پی ٹی آئی کے مبینہ دھاندلی کے الزامات غلط ثابت ہوئے تو حکمران لیگ  پی ٹی آئی کے خلاف عوامی رابطہ مہم شروع کرنے  کے حوالے سے دیگر جماعتوں کو بھی اعتماد میں لے گی۔

No comments.

Leave a Reply