نیپال میں زلزلے سے ہلاکتیں 400 ہو گئیں، ساڑھے 6 ہزار زخمی

نیپال میں زلزلے سے  ہلاکتیں 400 ہو گئیں

نیپال میں زلزلے سے ہلاکتیں 400 ہو گئیں

کھٹمنڈو ۔۔۔ نیوز ٹائم

نیپال میں شدید ترین زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 4000 سے زائد ہو گئی، جبکہ ساڑھے 6 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔ میڈیا کے مطابق 7.9 شدت کے زلزلے سے متاثرہ علاقے میں امدادی آپریشن جاری ہیں، جبکہ ہماسیہ ممالک کی جانب سے امدادی سامان بھی نیپال پہنچایا گیا ہے۔ امریکا، یورپ اور ایشیا کے کئی ممالک کی جانب سے ماہرین پر مشتمل ایمرجنسی ٹیمیں بچ جانے والے افراد کی تلاش کے لیے نیپال پہنچ گئی ہیں۔ پاکستان سے ماہرین کی ٹیم کے ساتھ امدادی سامان، خوراک جدید آلات اور 30 بیڈ کا ہسپتال لے کر جانے والے 4 سی ون 30 طیاروں سے ایک میں 39 پاکستانیوں کو وطن واپس لایا گیا۔ مزید پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا۔ وطن  واپس پہنچنے والے پاکستانیوں نے بتایا کہ وہاں عوام میں شدید خوف ہے اور بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوئی ہیں اور متعدد زخمی ہیں، جنہیں خوراک اور بنیادی سہولیات کی قلت کا سامنا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں تیز بارش اور طوفان کا امکان ظاہر کیا ہے اور آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے، لوگ گھروں میں واپس جانے میں خوف محسوس کر رہے ہیں اور ہزاروں افراد نے دوسری رات بھی سخت سرد موسم میں کھلے آسمان تلے بسر کی۔ زلزلے کے بعد تقریباً 100 آفٹر شاکس محسوس ہوئے، جس کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ عمارتوں کے ملبے تلے پھنسے لوگوں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ یونیسف کے مطابق متاثرہ علاقوں میں خوراک اور پانی کی قلت ہے، جبکہ خراب موسم اور سڑکیں تباہ ہونے کے نتیجے میں امدادی کارروائیوں میں بھی رکاوٹ پیش آ رہی ہے۔ موبائل فون سروس بھی بری طرح متاثر ہوئی، جس سے لوگوں کو ایک دوسرے سے رابطے میں شدید دشواری ہے۔ مائونٹ ایورسٹ میں قائم بیس کیمپس کا نام و نشان مٹ چکا ہے۔ مغربی نیپال کے پہاڑی علاقوں اور ان کے نواحی دیہات میں بہت زیادہ تباہی ہوئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔ پیر کو موسم صاف ہونے کے بعد دنیا کی بلند ترین چوٹی مائونٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ میں پھنسے 210 کوہ پیمائوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے انتظامات کئے گئے۔ بھارت نے ادویات، موبائل ہسپتال اور قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے کیے 40 اہلکار بھیجے ہیں۔ امریکہ نے 10 لاکھ ڈالر اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے والی ٹیم۔ برطانیہ نے امدادی اہلکاروں پر مشتمل 8 افراد کی ٹیم۔ ناروے نے ساڑھے 20 لاکھ برطانوی ڈالر امداد بھجوائے اور جرمنی، فرانس، اسپین اور یورپی یونین نے بھی نیپال کو امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply