جاپانی وزیر اعظم نے بوسٹن سے دورہ امریکہ کا آغاز کر دیا

جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی رہائش گاہ  پر عشائیے میں شرکت کرتے ہوئے

جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی رہائش گاہ پر عشائیے میں شرکت کرتے ہوئے

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے نے اتوار کو بوسٹن میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی نجی رہائش گاہ پر عشائیے میں شرکت کرتے ہوئے اپنے سرکاری دورہ امریکہ کا آغاز کر دیا ہے۔ جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے امریکی صدر براک اوبامہ سے منگل کے روز سربراہ ملاقات کریں گے، جس میں باور کیا جاتا ہے کہ وہ اندورن جاپان اور بیرون جاپان دونوں کو دکھانا چاہتے ہیں کہ جاپان امریکہ اتحاد اب بھی مضبوط بنیادوں پر استوار ہے۔ شنزو آبے پیر کے روز واشنگٹن پہنچیں گے اور منگل کو امریکی صدر باراک اوبامہ سے ملاقات کریں گے۔ گزشتہ نومبر کے بعد دونوں لیڈروں کے مابین یہ پہلی ملاقات ہو گی۔ پروگرام کے مطابق جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے بدھ کے روز کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔ وہ کانگریس سے خطاب کرنے والے پہلے جاپانی وزیر اعظم ہوں گے۔

No comments.

Leave a Reply