رشوت کا الزام، جنوبی کوریا کے وزیر اعظم نے استعفیٰ دے دیا

جنوبی کوریا کے وزیر اعظم Lee Wan-koo's

جنوبی کوریا کے وزیر اعظم Lee Wan-koo’s

سیئول ۔۔۔ نیوز ٹائم

جنوبی کوریا کی خاتون صدر نے اپنے وزیر اعظم  Lee Wan-koo’s کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔ وزیر اعظم کی انتظامیہ کے سینئر اراکین کے رشوت اور کرپشن کا اسیکنڈل سامنے آنے پر وزیر اعظم نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ جنوبی کوریائی صدر نے انہیں دو ماہ قبل ہی وزارت عظمیٰ کا قلمدان سونپا تھا۔ رشوت اور کرپشن کا اسیکنڈل ایک دیوالیہ ہونے والی تعیمراتی کمپنی کے سربراہ کی خودکشی کے بعد عام ہوا تھا۔ تعیمراتی کمپنی کے سابق سربراہ کی نعش کی جیب سے تفتیش کاروں کو ایک نوٹ دستیاب ہوا تھا اور اس پر وزیر اعظم  Lee Wan-koo’s اور صدر کے چیف آف سٹاف کے نام بھی درج تھے۔ ان تمام افراد پر بھاری رشوت وصول کرنے کے مبینہ الزام لگائے گئے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply