چین: دنیا کے سب سے بڑے ایئر پورٹ ٹرمینل پر کام شروع

چین میں دنیا کے سب سے بڑے ایئر پورٹ ٹرمینل پر کام شروع

چین میں دنیا کے سب سے بڑے ایئر پورٹ ٹرمینل پر کام شروع

بیجنگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

دنیا کی سب سے بڑی اقتصادی اور سیاسی پاور بننے کی منزل کی طرف گامزن چین نے دنیا کے سب سے بڑے ایئر پورٹ ٹرمینل کے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے۔ بیجنگ انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا نیا ٹرمینل ون 7 لاکھ مربع میٹر پر محیط ہو گا اسے 2018ء میں مسافروں کے لیے کھولا جائے گا اور یہ سالانہ چار کروڑ مسافروں کو خدمات فراہم کریں گا۔ 6 تہوں پر مشتمل اس ٹرمینل کا نقشہ مشہور عراقی نژاد برطانوی  نقشہ نویس Zaha Hadid نے ایئر پورٹ ڈویلپر اے ڈی پی آئی کے ساتھ مل کر تحلیق کیا ہے۔ اس عمارت کے اندر گنجائش حیرت انگیز حد تک زیادہ ہو گی کیونکہ اس ستونوں کی تعداد بہت کم ہو گی اس کھلے ڈیزائن کی وجہ سے مسافروں کو زیادہ چلنے کی ضرورت بھی پیش نہیں آئی گی۔ مسافروں کے لیے بنائے گئے تمام راستے متعدد تہون پر مشتمل ایک مرکزی صحن میں ختم ہوں گے جہان دنیا بھر کے مسافر ایک جگہ اکٹھے ہو سکیں گے۔ آرکیٹیکٹ Zaha Hadid نے اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ نیا ایئر پورٹ چینی کلچر اور عالمی منظر نامے کا حسین امتزاج ہو گا۔

No comments.

Leave a Reply