فلسطین میں تجارتی خسارے کا حجم 322 ملین ڈالر سے تجاوز کر گیا

فلسطین میں تجارتی خسارے کا حجم 322 ملین ڈالر سے تجاوز کر گیا

فلسطین میں تجارتی خسارے کا حجم 322 ملین ڈالر سے تجاوز کر گیا

رام اللہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

فلسطین میں سرکاری سطح پر جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قابض صہیونی ریاست کی جانب سے ظالمانہ پالیسیوں اور معاشی اجارہ داری کے نتیجے میں فلسطین کا تجارتی خسارے کا حجم 322.1 ملین ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطین کے تجارتی اور معاشی اتار و چڑھائو پر نظر رکھنے والے ادارے کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطین میں تجارتی خسارے کا حساب درآمدات و برآمدات کو سامنے رکھتے ہوئے لگایا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں وزارت اقتصادیات، مالیات اور ایوان صنعت و تجارت کی جانب سے فراہم کردہ اطلاعات کو بھی پیش نظر رکھا جاتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال مارچ تک برآمدات کا حجم 78.2 ملین امریکی ڈالر رہا جو کہ پچھلے ماہ کی نسبت 15 فیصد اور پچھلے سال کی نسبت 6.7 فیصد اضافہ ہے۔ اسی طرح اسرائیل سے ہونے والی برآمدات کا حجم 87.3 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ اس اعتبار سے مجموعی طور پر 68.2 ملین ڈالر کی برآمدات ہوئیں جو کہ پچھلے ماہ کی نسبت 14.5 فیصد زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق مارچ تک فلسطینی درآمدات کے حجم میں 15.8 فیصد اضافہ ہوا تاہم فروری کی نسبت درآمدات میں 4.3 فیصد کمی دیکھی گئی۔ پچھلے ایک سال کے دوران فلسطین کی درآمدات کا خسارہ مجموعی طور پر 400.3 ملین امریکی ڈالر رہا۔ اجمالی جائزے کے مطابق فلسطینی درآمدات کا سالانہ حجم 60.1 فیصد رہا جس میں سالانہ بنیادوں پر 12.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

No comments.

Leave a Reply