نیل پالش سے کینسر بھی ہو سکتا ہے

نیل پالش سے کینسر بھی ہو سکتا ہے

نیل پالش سے کینسر بھی ہو سکتا ہے

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

خواتین اپنے میک اپ کے بارے میں ہمیشہ متفکر رہتی ہیں، ایک گھنٹے کے لیے گھر سے باہر نکلنا ہو تو ڈیڑھ گھنٹہ اس کی تیاری میں لگا دیتی ہیں۔ ہمیشہ کپڑوں کی مناسبت سے میک اپ کرتی ہیں اور ان کے میک اپ کا ایک اہم جزو نیل پالش ہوتا ہے خواتین میچنگ نیل پالش کے بغیر میک اپ مکمل ہونے کا تصور نہیں کر سکتیں لیکن نیل پالش کے حوالے سے خواتین کے لیے ایک بری خبر ہے۔ سٹین فورڈ یونیورسٹی کی سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر تھوکواک نے خبردار کیا ہے کہ نیل پالش اور ناخنوں پر استعمال ہونے والے دیگر مصنوعات میں زہریلے کیمیکل استعمال کیے جاتے ہیں جن سے خواتین مہلک بیماریوں میں مبتلا ہو سکتی ہیں، خاص طور پر ان میں کینسر اور بانجھ پن کا شکار ہونے کا خدشہ بڑھ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناخنوں پر استعمال ہونے والی میک اپ کی مصنوعات میں استعمال ہونے والے تین کیمیکل ٹالیوئن، فارمیلڈو ہائیڈ اور ڈبیو ٹائل فتھالیٹ خواتین کی صحت کے لیے کسی زہر سے کم نہیں۔ ان کیمیکلز کے سیلون ورکرز کی صحت پر بھی نہایت برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply