اسرائیل کے سابق وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کو بدعنوانی کے مقدمے میں 8 ماہ قید کی سزا

اسرائیل کے سابق وزیر اعظم ایہود اولمرٹ

اسرائیل کے سابق وزیر اعظم ایہود اولمرٹ

تل ابیب ۔۔۔ نیوز ٹائم

اسرائیلی عدالت نے سابق وزیر اعظم Ehud Olmert کو بدعنوانی کے مقدمے میں 8 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یروشلم کی ایک عدالت نے ایہود اولمرٹ کو ایک امریکی تاجر سے ڈیڑھ لاکھ رشوت لینے پر دھوکہ دہی اور اعتماد شکنی کا قصوروار قرار دیا تھا تاہم عدالت نے انہیں اب 8 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ سابق وزیر اعظم کے وکیل کا کہنا ہے کہ انہیں عدالت کے فیصلے سے بہت مایوسی ہوئی ہے اور وہ اس کے خلاف ملک کی اعلیٰ ترین عدالت میں اپیل کریں گے۔ واضح رہے کہ ایہود اولمرٹ 2006ء سے 2009ء کے دوران اسرائیل کے وزیر اعظم رہے تاہم انہیں بدعنوانی کے الزامات کے نتیجے میں وزارت عظمیٰ سے مسعفیٰ ہونا پڑا تھا، لہذا انہیں گزشتہ برس اسی نوعیت کے ایک اور مقدمے میں 6 برس قید کی سزا بھی سنائی جا چکی ہے۔

No comments.

Leave a Reply