انڈونیشیا کی بھی فوج سویلین معاملات میں کردار بڑھانے لگی

انڈونیشیا کی بھی فوج سویلین معاملات میں کردار بڑھانے لگی

انڈونیشیا کی بھی فوج سویلین معاملات میں کردار بڑھانے لگی

جکارتہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

انڈونیشیا میں ایک تھنک ٹینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ انڈونیشیا میں فوج سویلین شعبوں میں اپنے کردار میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے۔ انڈونیشیا میں کئی دہائیوں تک برسراقتدار رہنے والے فوجی آمر Suharto کے بعد ملک میں جمہوری اقدار نے فروغ پایا تھا۔ تاہم گزشتہ برس برسر اقتدار صدر Joko Widodo  کے دور میں ایک مرتبہ پھر فوج سویلین معمولات زندگی میں اپنا کردار مسلسل بڑھا رہی ہے۔ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے  جتنا لمبا عرصہ یہ ایسی سرگرمیوں میں مصروف رہے گی، اتنا ہی گہرا سیاسی اثر پیدا ہو گا۔ رپورٹ کے مطابق افواج نے متعدد وزارتوں کے ساتھ معاہدے کر کے رفتہ رفتہ یہ اجازت حاصل کر لی ہے کہ وہ کھادوں کی تقسیم، جیلوں کی حفاظت اور عوامی و ریاستی بنیادی ڈھانچے کے قیام جیسے منصوبوں میں شامل ہو جائیں۔

No comments.

Leave a Reply