آئی سی سی پاکستان کا دورہ نہ کرنے کے حوالے سے اپنی پوزیشن پر نظرثانی کرے، زمبابوے

زمبابوے کرکٹ کے چیئرمین ولسن مناس

زمبابوے کرکٹ کے چیئرمین ولسن مناس

کراچی ۔۔۔ نیوز ٹائم

زمبابوے کرکٹ کے چیئرمین Wilson Manase نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان کا دورہ نہ کرنے کے حوالے سے اپنی پوزیشن پر نظرثانی کرے۔ ویب سائٹ کو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ وہ لوگ جو پاکستان کی سیکیورٹی کے حوالے سے خوفزدہ ہیں انھیں ہماری ٹیم کے جاری ٹور کے دوران یہاں آنا چاہیے۔ Wilson Manase نے کہا کہ زمبابوین اسپورٹس اینڈ ریکریشن کمیٹی نے وزارت خارجہ سے مشاورت کی اور وہاں پر کسی نے کہا کہ پاکستان کا دورہ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، خاص طور پر جو کچھ کراچی میں ہوا اس سے خدشات بڑھے، میں نے کمیٹی کے آفیشلز سے ملاقات کرنا چاہی مگر وہاں سے جواب آیا کہ وہ مصروف ہیں، ہمارے پاس بھی وقت نہیں تھا، ٹیم کی روانگی سے قبل صرف 2 دن باقی تھے۔ میں نے حکومت میں متعلقہ اتھارٹیز سے بات کی اور انھوں نے دورے کی اجازت دے دی۔ Wilson Manase نے مزید کہا کہ میں دنیا خاص طور پر ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک کو بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے، ہمیں آئی سی سی کے ممبران سے درخواست کرنی چاہیے کہ وہ اس کے حوالے سے اپنی پوزیشن پر نظرثانی کریں، وہ جب یہاں آئیں گے تب ہی علم ہو گا کہ کرکٹ کے محفوظ انعقاد کے لیے کیسے انتظامات کیے گئے ہیں، ہمارا یہاں عوام کی جانب سے بھی گرمجوش استقبال ہوا، ہم خود کو انتہائی محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply