شامی فورسز کی بمباری سے 140 داعش جنگجو ہلاک کرنے کا دعویٰ

شامی فورسز کی بمباری سے 140 داعش جنگجو ہلاک کرنے کا دعویٰ

شامی فورسز کی بمباری سے 140 داعش جنگجو ہلاک کرنے کا دعویٰ

دمشق، بغداد ۔۔۔ نیوز ٹائم

شامی فورسز نے بمباری میں 140 دولت اسلامیہ کے جنگجو کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شامی فورسز نے منگل کے روز رقعہ صوبے میں دولت اسلامیہ کے زیر قبضہ ایک فوجی اڈے پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں وہاں موجود 140 سے زائد دولت اسلامیہ کے جنگجو ہلاک ہو گئے۔ دوسری جانب عراق میں حکومتی افواج نے صوبہ انبار سے داعش کو نکالنے کے لیے باقاعدہ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ شعیہ ملیشیا کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس آپریشن میں فوجیں اور ملیشیا جنوب کی جانب صلاح الدین صوبے کی جانب پیش قدمی کریں گے اور رمادی میں دولت اسلامیہ کا راستہ روکیں گے۔ الحشد الشعبی کے ترجمان احمد السدی نے کہا کہ انبار صوبے کو دوبارہ حاصل کرنے کے آپریشن کو ”لبیک یا حسین” کا نام دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن زیادہ طویل نہیں ہو گا اور اس لڑائی میں نئے ہتھیار استعمال کیے جائیں گے۔ علاوہ ازیں امریکی نائب صدر جوبائیڈن نے گزشتہ 18 ماہ کے دوران رمادی اور دیگر مقامات پر عراقی افواج کی جانب سے دی گئی قربانیوں کو سراہا۔ بیان کے مطابق امریکی نائب صدر نے دولت اسلامیہ کے زیر تسلط علاقہ خالی کرانے کی کوششوں میں امریکی مدد کی فراہمی کا اعادہ کیا، جبکہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک نے گزشتہ دو روز کے دوران عراق اور شام میں دولت اسلامیہ کے ٹھکانوں پر 35 فضائی حملے کیے ہیں۔ بیان کے مطابق عراق میں ان حملوں میں بغداد کے نواح کے علاوہ بیجی، فلوجہ اور موصل سمیت متعدد دیگر مقامات پر شدت پسند گروہ کو نشانہ بنایا گیا۔

No comments.

Leave a Reply