منگنی پر ہیرے کی انگوٹھی دینے کی روایت کیسے شروع ہوئی؟

منگنی پر ہیرے کی انگوٹھی دینے کی روایت کیسے شروع ہوئی؟

منگنی پر ہیرے کی انگوٹھی دینے کی روایت کیسے شروع ہوئی؟

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

ہیرے کی انگوٹھی کا خیال دل میں آتے ہی سب سے پہلے اس کی قیمتی ہونے کا احساس دل میں آتا ہے کیونکہ ہم سب کا ہی یہ خیال ہے کہ منگنی یا کسی اور موقع پر ہیرے کی انگوٹھی دینے کا مطلب ہے کہ آپ اپنے محبوب سے اپنی بے پناہ محبت کا اظہار کر رہے ہیں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس سوچ کے پیچھے اصل کہانی کیا ہے؟ اگر آپ کو اس حقیقت کا علم ہو جائے گا تو آپ دنیا میں ہونے والی اس بے وقوفی پر بے انتہا ہنسیں گے۔ امریکی تحقیق نے یہ بات ثابت کی کہ اصل میں ہریے کی کوئی خاص قیمت نہیں لیکن دنیا بھر میں صرف اور صرف اشتہارات، پروگراموں اور بڑی بڑی مشہور شخصیات کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں کے ذہنوں میں یہ بات بیٹھا دی گئی کہ آگر آپ نے اپنی محبت کا اظہار کرنا ہے اور اسے سچا ثابت ہونے کا ثبوت دینا ہے تو جتنا بڑا آپ کی انگوٹھی میں ہیرا لگا ہو گا اتنا ہی زیادہ آپ اپنا پیار نچھاور کر رہے ہوں گے ورنہ آپ کو کنجوس تصور کیا جائے گا۔ دراصل انیسویں صدی کے آخر میں جنوبی افریقہ میں بہت بڑی ہیرے کی کانیں ملیں اور دنیا بھر کی مارکیٹ اعلیٰ طرح کے ہیروں سے بھر گئیں لیکن اب مسئلہ یہ درپیش تھا کہ سرمایہ کاروں نے ہیروں کی تلاش میں بہت زیادہ پیسہ لگا رکھا تھا جبکہ اس کی قیمت بہت کم تھی لہذا برطانوی سرمایہ کاروں نے اس کا حل یہ نکالا کہ دنیا بھر میں اس تاثر کو ابھارا جائے کہ ہیرے انتہائی قیمتی اور نایاب پتھر ہوتے ہیں اور اسی طرح ہیرے کی قیمت بڑھا کر اپنا ڈوبا ہوا سرمایہ بچایا جا سکتا ہے جس میں وہ کامیاب ہوئے۔

No comments.

Leave a Reply