کانگریس رکنیت کے سابق امیدوار کی جانب سے مسلمانوں کے قتلِ عام کے منصوبے کا انکشاف

امریکا میں کانگریس رکنیت کے سابق امیدوار  رابرٹ ڈوگارٹ

امریکا میں کانگریس رکنیت کے سابق امیدوار رابرٹ ڈوگارٹ

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکا میں کانگریس رکنیت کے سابق امیدوار نے نیو یارک میں مسلمانوں کی کالونی اور سکول پر بم حملوں کی منصوبہ بندی کا اعتراف کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق Robert Doggart نے عدالت کو نیو یارک میں اسلام برگ نامی مسلم رہائشی علاقے اور وہاں موجود سکول میں قتلِ عام کے ہولناک منصوبے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ اسے یہ خدشہ تھا کہ امریکی شہر چٹن نوگا کے اطراف مسلمانوں کی مضبوط آبادیاں موجود ہیں جہاں امریکا پر دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق ایف بی آئی حکام کا کہنا تھا کہ ڈوگارٹ بم دھماکوں اور مسجد کو جلانے کی منصوبہ بندی بھی کر چکا تھا جبکہ شہر میں مسلمانوں کے سکول اور دیگر عمارتوں کو بھی جلانا چاہتا تھا جس کے لیے اس نے ایک اسالٹ رائفل، پسٹل اور ایک بڑا خنجر بھی رکھا تھا تاکہ بآسانی کسی پر حملہ کر دیا جائے۔ فیڈرل کورٹ کی جانب سے مقدمے میں پیش کی جانے والی دستاویز کے مطابق Robert Doggart  نے بارودی مواد بھی اکٹھا کر رکھا تھا جبکہ اسے ٹیپ شدہ فون کالز میں قتل کرنے کے احکامات دیتے بھی سنا گیا جس کے بعد عدالت نے اسے 5 سال کی سزا سنائی تاہم اسے 30 ہزار ڈالر کے عوض ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ رابرٹ ڈوگارٹ نے ٹینیسی میں سال 2014  ء میں کانگریس کی ضلعی نشست میں ایک قدامت پسند اور آزاد امیدوار کی حیثیت سے حصہ لیا تھا تاہم وہ ناکام ہو گیا۔

No comments.

Leave a Reply