بھارت میں قیامت خیز گرمی سے ہلاک افراد کی تعداد 1100 سے تجاوز کر گئی

بھارت میں قیامت خیز گرمی سے ہلاک افراد کی تعداد 1100 سے تجاوز کر گئی

بھارت میں قیامت خیز گرمی سے ہلاک افراد کی تعداد 1100 سے تجاوز کر گئی

نئی دہلی ۔۔۔ نیوز ٹائم

بھارت کی مختلف ریاستوں میں شدید گرمی اور لو لگنے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 1100 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ محمکہ موسمیات نے آئندہ دو روز تک گرمی کی لہر برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گرمی کی شدت سے ریاست آندھرا پردیش سب سے زیادہ متاثر ہوئی جہاں 852  افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ حیدر آباد دکن میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچ جانے کے بعد گلیاں اور سڑکیں ویران پڑی ہیں۔ آندھرا پردیش کے بعد تیلنگانہ کی ریاست بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جہاں اب تک 266 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ  اڑیسہ میں 11 اور مغربی بنگال میں 13 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ دوسری جانب بھارت محکمہ موسمیات نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ضرورت کے تحت ہی گھروں سے نکلے اور اس دوران سروں کو کپڑے سے ڈھانپ کر رکھیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آندھرا پردیش اور تیلنگانہ میں گرمی کی موجودہ لہر مزید 2 دن تک جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ دونوں ریاستیں گرم ہوائوں کی لپیٹ میں رہیں گی۔

No comments.

Leave a Reply