فیفا کرپشن سیکنڈل: ورلڈ کپ 2026ء کی بولی لگانے کا عمل ملتوی

فٹ بال ورلڈ کپ 2026ء کی بولی لگانے کا عمل ملتوی کر دیا گیا ہے

فٹ بال ورلڈ کپ 2026ء کی بولی لگانے کا عمل ملتوی کر دیا گیا ہے

زیورخ ۔۔۔ نیوز ٹائم

فٹ بال ورلڈ کپ 2026ء کی بولی لگانے کا عمل ملتوی کر دیا گیا ہے یہ فیصلہ 2018ء اور 2022ء میں ہونے والے ٹورنامنٹس سے متعلق کرپشن الزامات کے باعث کیا گیا ہے۔ 2026ء کے ورلڈ کپ کی بولی لگانے کا فیصلہ مئی 2017ء میں کوالالمپور میں ہونا تھا۔ سوئٹزر لینڈ کے حکام قطر اور روس کو ورلڈ کپ کی میزبانی دینے کا فیصلہ میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کر رہی ہے۔ 2026ء کے ورلڈ کپ کے لیے امریکہ کو فیورٹ سمجھا جا رہا ہے لیکن کینیڈا اور کولمبیا بھی اس میں خاصی دلچسپی ہے۔ فیفا کے اعلیٰ اہلکار ڈومینکیو سکالا نے کہا تھا کہ اگر 2018  اور 2022ء میں فٹبال کے عالمی ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے رشوت دیئے جانے کے شواہد سامنے آ گئے تو روس اور قطر کی ورلڈ کپ کی میزبانی سے ہاتھ دھونے پڑ سکتے ہیں۔ دونوں ملک ورلڈ کپ کی میزبانی حاصل کرنے کے لیے ووٹوں کی خریداری سے انکار کرتے ہیں۔ فیفا اہلکار نے تسلیم کیا ہے کہ انہوں نے ابھی تک روس اور قطر کی جانب سے رشوت دیے جانے کے شواہد نہیں دیکھے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply