چھ بحری جہازوں کی تیاری کے لیے چین سے معاہدہ

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

پاکستان اور چین کے درمیان سمندری سیکیورٹی کے لیے گشت کرنے والے بحری جہازوں کی خریداری کا معاہدہ ہو گیا۔ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے) اور چین کی چائنہ شپ ٹریڈنگ کمپنی (ای ایس ٹی سی) کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت ایجنسی کو 6 جہاز فراہم کیے جائیں گے۔ یہ جہاز سمندر میں غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔ وزارت دفاعی پیداوار کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں وزارت دفاعی پیداوار میں معاہدے پر دستخط کیے گئے، جس کے تحت پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کیک لیے چین سے 6 پیٹرولنگ بحری جہاز حاصل کیے جا رہے ہیں۔ ترجمان کے معاہدے کے حوالے سے کہنا تھا کہ 4 پیٹرولنگ بحری جہاز چین میں تیار کیے جائیں گے، جبکہ دیگر 2 پیٹرولنگ بحری جہاز کراچی شپ یارڈ انجیئرنگ ورکس میں تیار ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں تیار کیے جانے والے 2 جہاز ٹرانسفر ٹیکنالوجی کے تحت دیئے جائیں گے، پیٹرولنگ بحری جہاز پاکستانی سمندر میں غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے استعمال ہوں گے۔ وزارت دفاعی پیداوار کے ترجمان نے بھی تصدیق کی ہے کہ ان پیٹرولنگ جہازوں سے ملک کے خصوصی اکنامک زون اور ماہی گیروں کے لیے مخصوص علاقوں کی حفاظت پر مامور کیا جائے گا۔ ترجمان نے بھی بتایا کہ میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی منشیات اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کے لیے استعداد بھی بڑھ جائے گی۔ تقریب میں سیکرٹری دفاع، سیکرٹری دفاعی پیداوار، میونیشنز پروڈکیشن کے ڈائریکٹر جنرل، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل، میسرز چائنہ شپ ٹریڈنگ کمپنی کے نائب صدر اور چینی سفارتخانہ کے دفاعی اتاشی نے شرکت کی۔

No comments.

Leave a Reply