”یورپی یونین میں رہا جائے” 540 برطانوی ارکان پارلیمنٹ کی حمایت

برطانوی قانون سازوں کی اکثریت نے یورپی یونین کا رکن رہنے سے متلعق ریفرنڈم کروانے کے حق میں ووٹ دیا ہے

برطانوی قانون سازوں کی اکثریت نے یورپی یونین کا رکن رہنے سے متلعق ریفرنڈم کروانے کے حق میں ووٹ دیا ہے

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

برطانوی قانون سازوں کی اکثریت نے یورپی یونین کا رکن رہنے سے متلعق ریفرنڈم کروانے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ اسے ریفرنڈم کے انعقاد کی طرف پہلا آئینی اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔ ہائوس آف کامنز میں 540 ووٹ ریفرنڈم کی حمایت جبکہ 53 مخالفت میں ڈالے گئے۔ تاہم ریفرنڈم کے بارے میں حتمی قانون سازی سے پہلے ابھی اس پر مزید بحث کی جائے گی۔ توقع کی جا رہی ہے کہ یورپی یونین کا رکن رہنے یا اسے چھوڑ دینے سے متعلق برطانیہ میں ریفرنڈم 2017ء کے اواخر کروایا جائے گا۔ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون یورپی یونین میں شامل رہنا چاہتے ہیں لیکن متعدد مسائل پر از سرنو مذاکرات کے حامی ہیں۔ وہ امیگریشن جیسے اہم مسئلے پر بھی نئے قوانین متعارف کروانے کے حامی ہیں۔

No comments.

Leave a Reply