بھارتی فوج کا میانمار میں کارروائی کے دوران کئی علیحدگی پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

بھارتی فوج کا میانمار میں کارروائی کے دوران کئی علیحدگی پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

بھارتی فوج کا میانمار میں کارروائی کے دوران کئی علیحدگی پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

نئی دہلی ۔۔۔ نیوز ٹائم

بھارتی فوج نے میانمار کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے کئی علیحدگی پسندوں کو ہلاک اور ان کے 2 کیمپ تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ناگا لینڈ اور منی پور سے ملحقہ میانمار کے سرحدی علاقوں میں بنگال رائفلز کے یونٹ 10 اور 27 سے تعلق رکھنے والے فوجی دستوں نے کارروائی کی۔ اس دوران نیشنلسٹ سوشلسٹ کونسل آف ناگا لینڈ اور کنگلئی یاول کنا لوپ نامی دو علیحدگی پسند گروپوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ کارروائی کے بعد کئے گئے سرچ آپریشن کے دوران اب تک کم از کم 7 باغیوں کی لاشیں ملی ہیں جبکہ ان میں کئی گنا اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ بھارتی فوج کے ایڈیشنل ڈی جی ملٹری آپریشنز میجر جنرل رنبیر سنگھ کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس ذرائع سے فوج کو اطلاع ملی تھی کہ سرحد پار موجود باغی بھارت میں بڑی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جس کے بعد ہی کارروائی کی گئی اور اس دوران میانمار کے حکام سے مسلسل رابطہ تھا۔ واضح رہے کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت کی مختلف ریاستوں میں 40 سے زائد علیحدگی پسند تحریکیں چل رہی ہیں اور بھارتی فوج انہیں کچلنے کے لئے کئی دہائیوں سے طاقت کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے۔

No comments.

Leave a Reply