افریقی یونین کی دو روزہ سربراہ کانفرنس میں مسئلہ فلسطین سرفہرست

افریقی ممالک کی نمائندہ یونین کی 25ویں 2 روزہ سربراہ کانفرنس 14 اور 15 جون کو جنوبی افریقا کے دارالحکومت جوہانسبرگ میں شروع ہو رہی ہے

افریقی ممالک کی نمائندہ یونین کی 25ویں 2 روزہ سربراہ کانفرنس 14 اور 15 جون کو جنوبی افریقا کے دارالحکومت جوہانسبرگ میں شروع ہو رہی ہے

جوہانسبرگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

افریقی ممالک کی نمائندہ یونین کی 25ویں 2 روزہ سربراہ کانفرنس 14 اور 15 جون کو جنوبی افریقا کے دارالحکومت جوہانسبرگ میں شروع ہو رہی ہے۔ مسئلہ فلسطین کانفرنس کے ایجنڈے میں سرفہرست ہو گا۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق افریقی یونین کے سیکرٹری جنرل ”جین مافسونی” نے بتایا کہ کانفرنس کے ایجنڈے میں علاقائی سلامتی، معیشت اور تجارت سمیت دیگر اہم موضوعات پر بھی بات چیت کی جائے گی مگر کانفرنس میں مسئلہ فلسطین ایجنڈے میں اہم ترین موضوع ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ کانفرنس کے ایجننڈے میں 10 نکاتی یونین کے فارمولے کو عمل شکل دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کانفرنس میں جنوبی اور شمالی افریقی براعظموں کے درمیان روابط، گڈ گورننس اور خواتین کے حقوق پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ مسٹر مافسونی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ایک عالمی ناسور ہے جس سے نمٹنے کے لیے دیگر ممالک کی طرف افریقی یونین بھی مصروف ہے۔ کانفرنس کے دوران افریقی امن کونسل سے متعلق ایک تفصیلی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی جس میں علاقائی تنازعات کے بات چیت کے ذریعے حل دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف اقدامات شامل ہوں گے۔

No comments.

Leave a Reply