امریکی صدر نے عراق میں مزید 450 فوجی بھیجنے کی منظوری دے دی

امریکی صدر نے عراق میں مزید 450 فوجی بھیجنے کی منظوری دے دی

امریکی صدر نے عراق میں مزید 450 فوجی بھیجنے کی منظوری دے دی

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی صدر براک اوباما نے شدت پسند تنظیم Daas کے خلاف جنگ کے لیے مزید 450 سے زائد فوجی عراق بھیجنے کی منظوری دے دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر براک اوباما نے عراق میں مزید فوج بھیجنے کی منظوری دے دی ہے جس کا مقصد عراق میں دولت اسلامیہ کے خلاف جنگ میں مصروف مقامی فورسز کے جوانوں کو تربیت فراہم کرنا ہے اور اس سلسلے میں 450 سے زائد فوجی بھیجے جائیں گے اور ایک نئے تربیتی مرکز کا قیام کیا جائے گا جبکہ اس وقت تقریباً 3 ہزار امریکی فوجی بمشمول تربیت کار اور مشیر عراق میں تعینات ہیں۔ واضح رہے شدت پسندوں نے امریکی فضائی حملوں کے باوجود گزشتہ ماہ عراق کے سب سے بڑے صوبے انبار کے دارالحکومت رمادی پر قبضہ کر لیا تھا جس کے بعد سے عراق کے بیشتر علاقوں میں اپنا قبضہ قائم کر رکھا ہے۔

No comments.

Leave a Reply