یوکرائن امن، پیوٹن پرخلوص کوشش کریں: پوپ

یوکرائن امن، پیوٹن پرخلوص کوشش کریں: پوپ

یوکرائن امن، پیوٹن پرخلوص کوشش کریں: پوپ

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

پوپ فرانسس نے دورے پر آئے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے مطالبہ کیا ہے کہ جنگ زدہ مشرقی یوکرائن میں امن لانے کے لیے پرخلوص کوشش کی جائے۔ بدھ کو ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی اِس ملاقات کے بارے میں  وٹیکن کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پوپ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایک بڑی کوشش کرنا ہو گی، تاکہ روس کے حامی علیحدگی پسندوں کی جانب سے 14 ماہ قبل شروع ہونے والی بغاوت کا خاتمہ کیا جا سکے۔ اس لڑائی میں تقریباً 6500 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔     بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دونوں رہنمائوں نے مکالمے کی فضا قائم کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور یہ کہ تمام فریق کو منسک فائر بندی کے معاہدے پر عملدر آمد کی کوشش کرنی چاہیئے، جس پر فروری میں روس، یوکرین، فرانس اور جرمنی نے دستخط کیے تھے۔ بین الاقوامی مبصرین نے کہا ہے کہ سمجھوتے کی خلاف ورزی جاری رہی ہے۔ روس نے بارہا مغربی ملکوں کے ان الزامات کو مسترد کیا ہے کہ وہ علیحدگی پسندوں کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے اور سرحد پار لڑنے کے لیے روسی فوجیں بھیجی جا رہی ہیں۔ ادھر روس اس بات پر ہے کہ نظروں میں آنے والے روسی عسکریت پسند یا وہ جنھیں پکڑا جاتا ہے اور ان کا تعلق مشرقی علاقے کیروسی زبان بولنے والے خطے سے ہے، وہ دراصل رضاکار ہیں۔ پوپ سے ملاقات سے قبل مسٹر پیوٹن نے میلان میں اطالوی وزیر اعظم  Matteo Renzi سے ملاقات کی۔

No comments.

Leave a Reply