مصنوعی جزیروں پر تعمیراتی کام جلد مکمل کر لیں گے: چین

بحیرہ جنوبی چین میں مصنوعی جزیروں کے منصوبوں کو جلد مکمل کر لیا جائے گا

بحیرہ جنوبی چین میں مصنوعی جزیروں کے منصوبوں کو جلد مکمل کر لیا جائے گا

بیجنگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بحیرہ جنوبی چین میں مصنوعی جزیروں کے منصوبوں کو جلد مکمل کر لیا جائے گا دوسری طرف امریکہ اور دیگر ممالک جن کا اس علاقے پر دعویٰ ہے نے کہا ہے کہ چین فوجی مقاصد کے لیے یہ مصنوعی جزیرے بنا رہا ہے جبکہ چینی حکام کے مطابق یہ جزیرے دفاع کے ساتھ تلاش اور بچا اور سمندری تحقیق کے کام بھی آئیں گے۔ یاد رہے گزشتہ سال چین نے بحیرہ جنوبی چین کے متنازعہ علاقوں میں زمین کی بحالی کا کام تیز کر دیا تھا جس کے بعد امریکہ نے چین سے کام مستقل بنیادوں پر روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔

No comments.

Leave a Reply