مصر کی عدالت کا سابق صدر مرسی کی موت کی سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ

مصر کی عدالت کا سابق صدر مرسی کی موت کی سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ

مصر کی عدالت کا سابق صدر مرسی کی موت کی سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ

قاہرہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

مصر کی مقامی عدالت نے سابق صدر محمد مرسی کی جیل توڑنے اور پولیس پر حملوں کے جرم میں سنائی جانے والی موت کی سزا کا حکم برقرار رکھا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قاہرہ میں عدالت نے ملک کے واحد سابق جمہوری صدر محمد مرسی کے خلاف جیل توڑنے اور پولیس حملوں پر دی جانے والی موت کی سزا برقرار رکھی ہے جبکہ اسی عدالت نے محمد مرسی کو ملک کی خفیہ اور حساس معلومات کو فلسطین میں حماس اور لبنان کی تنظیم حزب اللہ کو دینے پر عمر قید کی سزا بھی سنا دی۔ عدالت کے جج شبان الشامی نے اپنے فیصلے میں اخوان کے رہنما یوسف القرضاوی سمیت 100 دیگر افراد کی بھی موت کی سزا برقرار رکھی ہے۔ واضح رہے کہ 2013 ء میں اس وقت کے مصری فوج کے سربراہ عبد الفتاح السیسی نے ملک کی پہلی جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر محمد مرسی اور اس کی جماعت اخوان المسلمون کے کئی رہنمائوں سمیت ہزاروں افراد کو گرفتار کر لیا تھا جبکہ  رواں برس اپریل میں محمد مرسی کو اپنے دور صدارت کے دوران مظاہرین پر تشدد کے الزام میں بھی 20 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

No comments.

Leave a Reply