اکانومسٹ نے روہنگیا مسلمانوں کو سب سے زیادہ مظلوم قوم قرار دیدیا

اکانومسٹ نے روہنگیا مسلمانوں کو سب سے زیادہ مظلوم قوم قرار دیدیا

اکانومسٹ نے روہنگیا مسلمانوں کو سب سے زیادہ مظلوم قوم قرار دیدیا

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

برطانوی جریدے اکانومسٹ نے روہنگیا مسلمانوں کو سب سے زیادہ مظلوم قوم قرار دیا ہے، جریدے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف فوجی حکمران کئی بار آپریشن کر چکے ہیں جن میں لاتعداد افراد کو شہید کر دیا گیا، اور ان کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔ جان بچانے کے لیے ہزاروں روہنگیا مسلمان ادھر ادھر  بھٹک رہے ہیں، لاتعداد خاندان پناہ کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں۔ جو افراد ان مظالم سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں وہ یا تو سمندر کی تندو تیز لہروں کی نذر ہو جاتے ہیں یا پھر انہیں تھائی لینڈ کی فوجی حکومت اور بنگلہ دیش کی حکومت کی نفرت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ برطانوی تحقیقی ادارے انٹرنیشنل اسٹیٹ کرائم انیشیٹیو نے روہنگیا مسلمانوں کو دنیا کے سب سے زیادہ مظلوم افراد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف بڑے منظم انداز میں تشدد روا رکھا جا رہا ہے اور ان کی نسلی کشی کی جا رہی ہے۔ ادارے کے مطابق روہنگیا مسلمانوں کا وسیع پیمانے پر قتل عام کا خدشہ نظر تو نہیں آتا تاہم اس کے امکان کو رد بھی نہیں کیا جا سکتا ہے۔ ادارے نے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں پر حملے کرنے والے کسی بھی فرد کو جیل بھیجنا تو دور کی بات ہے، کسی پر آج تک مقدمہ تک نہیں چلایا گیا۔

No comments.

Leave a Reply