سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا

سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا

سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا

ریاض ۔۔۔ نیوز ٹائم

سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث خلیج میں پہلا روزہ جمعرات کو ہو گا۔ عرب میڈیا کے مطابق چاند دیکھنے کے لیے متحدہ عرب امارات کی سرکاری رویت ہلال کمیٹی اور سعودی سپریم کونسل کا اجلاس ریاض میں ہوا جس میں سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا گیا جبکہ انڈونیشیا، ملائیشیا، جاپان اور ترکی میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث خلیج سمیت ان تمام ممالک میں پہلا روزہ 18 جون بروز جمعرات کو ہو گا۔ واضح رہے کہ یورپ اور امریکا میں مقیم مسلمان سعودی عرب کے مطابق رمضان المبارک کا آغاز کرتے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply